امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں چل بسیں 

Sep 01, 2025 | 18:36:PM
امریکی اداکارہ کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں چل بسیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی اداکارہ اور رئیلٹی شو ’راک آف لو‘ کی سابق امیدوار کیلسے بیٹمین 39 برس کی عمر میں چل بسیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق رئیلٹی شو کی سابقہ امیدوار کیلسے بیٹمین کے اہلخانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے، تاہم موت کی وجہ تا حال ظاہر نہیں کی گئی،کیلسے بیٹمین کا تعلق امریکی ریاست یوٹاہ سے تھا۔ انہوں نے 2009 میں وی ایچ ون کے ریئلٹی شو راک آف لَو کے تیسرے اور آخری سیزن میں حصہ لیا تھا۔ 

بیٹمین شو میں آخری 9 امیدواروں تک پہنچنے میں کامیاب رہیں لیکن ساتویں قسط میں انہیں باہر کر دیا گیا تھا، تاہم یہ شو ہی تین سیزن کے بعد ختم کر دیا گیا۔

بیٹمین کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیلاب کو ماہرین نے سُپر فلڈ قرار دیا، اگلے 24 سے 48 گھنٹے بہت اہم ہیں: عظمیٰ بخاری