ترکی سے حریم شاہ کے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو وا ئرل

Sep 01, 2021 | 22:39:PM
ترکی سے حریم شاہ کے متعلق تشویشناک خبر۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)حریم شاہ ان دنوں ترکی کی سیروتفریح پر وہاں پر موجود ہیں۔ ان کی نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔مگر ایک ویڈیو ان میں سے تشویشناک ہے جس میں وہ ایک سلائیڈ پر چڑھتے ہوئے گرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق متنازع ٹک ٹاک سٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی سوشل میڈیا پر مزید نئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔ ان ویڈیوز میں ان کو بچوں کے فن لینڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں وہ لطف اندوز ہورہی ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا بھی چل رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ سلائیڈ پر سیدھے راستے سے جانے کی بجائے سلائیڈ کے سامنے سے اوپر آنے کی کوشش کررہی ہیں کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے کی وجہ سے وہ گرپڑتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکھے جو خط تجھے ۔۔۔مریم نوا ز کےصاحبزادے کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی

دوسری ویڈیو میں ان کو اچھلتے کودتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اس وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھی بھارت کا گانے بیک گراؤنڈ میں چل رہا ہے، حریم شاہ کی اس ویڈیو میں ایک بچی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جو اداکارہ کے اچھلنے پر ایک طرف میٹ پر یہ سب دیکھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی
یا د رہے کہ گزشتہ روز ائرل ہونے والی ان ویڈیوز حریم شاہ بھارتی گانے پر رقص کررہی تھیں جبکہ اداکارہ نے ایک ویڈیو پاکستانی گانے پر بھی بنائی، گلوکار فرحان سعید اور گلوکارہ آئمہ بیگ کے پنجابی رومانوی گانے ’ نہ چھیڑ ملنگاں نوں‘ پر بنائی اس ویڈیو میں حریم شاہ کو کسی کاسمیٹکس سٹور میں دیکھا جاسکتا ہے۔