ہماری ریاست امریکہ کیساتھ نہیں لیکن چائنہ ہمارا ایک بہترین دوست ہے،عبدالقیوم ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ ہماری ریاست امریکہ کے ساتھ نہیں لیکن چائنہ ہمارا ایک بہترین دوست ہے، ہمیں اپنی لیڈرشپ پر اعتماد ہے کہ یہ پاکستان کیلئے بہتر اقدامات کر رہی ہے، ہم اپنی ڈیفینس پروڈکشن سعودی عرب کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، دنیا کے 25 میں سے 24 ممالک کہتے ہیں کہ ٹو نیشن ہونا چاہیئے لیکن اسرائیل کہتا ہے کہ ہم اسے نہیں مانتے ۔
راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل کی سربراہی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے، امریکی صدر نے پاکستان کو بہت زیادہ عزت دی، پاکستان نے آئندہ کا اپنا پلان بھی اس ملاقات میں دیا،اسرائیل نے کہا تھا سب کچھ نکال کر اس پر قبضہ کرنا ہے اور اب غزہ سے سیز فائر کا کہا رہا ہے۔ فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے، کوئی بھی ان کو بچانے کی کوشش نہیں کر رہا، نیتن یاہو ایک درندہ ہے اور وہ بین الاقوامی قوانین کو ماننے سے بھی انکاری ہے، فلسطینیوں کو خوراک فوری پہنچائی جائے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا، بورڈ آف پیس بنایا گیا جس کا صدر امریکی صدر کو بنایا گیا ہے،کوئی بھی فورس آگے جاکر اس کو روک نہیں رہی، اس میں مثبت کردار ادا کرنا ضروری ہے، پاکستان پر ہونے والے حملے میں اسرائیل ملوث تھا، امریکہ نے بھی کہا ہے کہ پاکستان ذخائر سے مالا مال ہے، پاکستان میں اتنا تیل ہے کہ بھارت بھی مانگے گا، جو معاہدے امریکہ کے ساتھ ہوئے ہیں اس کے بعد ٹیرف کو بھی کم کیا گیا،کسی ملک کی اکانومی تب بہتر ہو گی جب اس کا دھیان رکھا جائے گا، غریب اور امیر کے فرق کو کم کرنا ہوگا، حکومت کو اس کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے،ہم نے ایکس سروس مین کیلئے وزیراعظم کو خط لکھا ہے،نیچلے طبقے کے لوگوں کی پنشن بڑھانا ہو گی، سعود عرب کے ساتھ ایک عقیدت ہے، ہم نے وہاں بھی اپنا رول پلے کیا، مسلم دنیا میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے صرف اپنا دفاع کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے فیلڈ مارشل کی سربراہی میں دشمن کو جواب دیا،ہم نے اپنی فوج کو یوتھ دی اور کہا کہ اپنی مسلح افواج پر تنقید مت کریں، ڈیفینس ایگریمنٹ ایک اچھا اقدام ہے، پاکستان 145 ممالک میں 12ویں نمبر پر ہے، اج انڈیا میں صف ماتم بچھ گئی ہے، سعودیہ عرب سے بہت تیل وہاں بھجوایا جاتا ہے،اسٹاف کالج اور ڈیفینس یونیورسٹی اور وار کالج ہمارے سعودی بھائیوں کیلئے کھلا ہے، اسرائیل کہتا ہے ہم تو نیشن کو نہیں مانتے، امریکہ کی پوری دنیا میں 800 اڈے موجود ہیں جہاں سے سب کو کنٹرول کیا جاتا ہے، انڈسٹری لگانا مثبت قدم ہے، ہم سعودیہ کی بیس کو مضبوط کریں گے، بہت سے ممالک کی افواج اس وقت ہمارے ٹریننگ کالجز میں تربیت لے رہی ہیں، ملک کے اندر جو لوگ مسلح افواج پر تنقید کر رہے ہیں یہ بدقسمتی ہے، ہمیں اپنی پالیسی دینا ہوگی، سیاست کی جنگ سیاست کے اندر اچھی لگتی ہے، ڈیمز کے فنڈ تو اکٹھے کیئے گئے لیکن ڈیمز بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے،جو سیاست کی آرٹ کو سمجھتے ہیں ان کیلئے یہ کام مشکل نہیں ہے،انڈیا برصغیر کی ایک بوگی ہے اور پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرسکتے ہیں، ہمیں اپنی لیڈرشپ پر اعتماد ہے کہ یہ پاکستان کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہے، وزیراعلی پنجاب نے اپنے وزراء کی ڈیوٹی لگائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں۔؎
یہ بھی پڑھیں:14 سالہ بھارتی بلے باز نے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنا ڈالا