14 سالہ بھارتی بلے باز نے تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کے نوجوان بلے باز سوریاونشی کی 78 گیندوں پر سنچری آسٹریلیوی سرزمین پر یوتھ ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بن گئی ہے ، جس نے آسٹریلوی کھلاڑی لیام بلیک فورڈ کا ریکارڈ توڑ دیا، جس نے جنوری 2023 میں انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف 124 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 14 سالہ سنسنی خیز ویبھو سوریاونشی رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ان کی شاندار فارم برقرار ہے۔ بدھ کو آسٹریلیا انڈر 19 کے خلاف پہلے یوتھ ٹیسٹ کے دوسرے دن بائیں ہاتھ کے اوپنر نے صرف 78 گیندوں میں ریکارڈ ساز سنچری اسکور کی۔ بھارتی انڈر 19 ٹیم کے اس نوجوان نے اب آسٹریلیا کی سرزمین پر یوتھ ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی لیام بلیک فورڈ کا ریکارڈ توڑ دیا ،جنہوں نے جنوری 2023 میں انگلینڈ انڈر 19 کے خلاف 124 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔14 سالہ کھلاڑی کی 86 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ وہ برینڈن میک کولم کے بعد دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے، جنہوں نے 100 سے کم گیندوں میں دو یوتھ ٹیسٹ سنچریاں بنائیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 243 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ میڈیم پیسر دیپیش دیویندرن نے اکیلے ہی آدھی کینگرو ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔ تامل ناڈو کے 17 سالہ نوجوان نے 16.2 اوور میں 45 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
— Media (@Media__CG) October 1, 2025
یہ بھی پڑھیں:75 سالہ بزرگ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کے اگلے دن ہی چل بسا