کسی سے معافی نہیں مانگی ، بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے:محسن نقوی

ٹرافی دینے کیلئے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں،صدر اے سی سی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا

Oct 01, 2025 | 15:03:PM
 کسی سے معافی نہیں مانگی ، بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی نہیں مانگوں گا،ٹرافی میرے دفتر پڑی ہے،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا آکر لے جائیں۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرصدر اےسی سی محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دےدیا، کہا بھارتی میڈیا جھوٹ بولتا ہے اورجھوٹ کاسہارا لیتا ہے،نہ میں نے کچھ غلط کیاہے نہ ہی بی سی سی آئی سے معافی مانگی ہے،نہ ہی میں بی سی سی آئی سے کبھی معافی مانگوں گا۔

 یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار،اتوار کو پھر پاک بھارت ٹکرا

اے سی سی صدرکی حیثیت سےفائنل والےدن ٹرافی دینے کےلیےتیارتھا اوراب بھی تیار ہوں،وہ واقعی چاہتے ہیں،تو وہ اے سی سی کےدفتر آئیں اور مجھ سے ٹرافی وصول کریں،میں انھیں خوش آمدید کہوں گا۔

محسن نقوی نےکہا بھارتی میڈیا من گھڑت کہانیاں گڑھ رہا ہے،میرے خلاف گھناونی سازش ہے،بھارتی میڈیاکامقصد صرف اپنےلوگوں کوگمراہ کرنا ہے،بدقسمتی سےبھارت کرکٹ میں سیاست کو گھسیٹنا جاری رکھےہوئے ہے،بھارتی بورڈ  سے کھیل کی ساخت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔