آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، پاکستان کا کل بنگلہ دیش ،اتوار کو بھارت سے مقابلہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ٹکرائیں گی۔
ایشیا کپ کا 17 واں ایڈیشن حال ہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بھارت نے 28 ستمبر بروز اتوار فائنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشیا کپ جیتا۔
اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک بار نہیں بلکہ تین بار آمنے سامنے آئیں تاہم اب بھارت اور پاکستان ایک مرتبہ پھر اتوار کو ٹکرائیں گے۔
آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے ‘‘ ٹرمپ نے پھر مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا
دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ہائی وولٹیج میچ 5 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ یہ میچ آپریشن سندور کے بعد کے واقعات اور ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کے حالیہ تنازع کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توجہ مبذول کرائے گا۔
پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کا آغاز کل بنگلہ دیش کےخلاف میچ سے کرے گی ۔دونوں ٹیمیں کولمبو میں 2:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی ْ۔
لوگ پہلے ہی سوچ رہے ہیں کہ کیا بھارتی خواتین ٹیم اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے گی یا نہیں۔
ایشیا کپ 2025 میں کھلاڑیوں نے تینوں میچوں میں ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں سے فاصلہ برقرار رکھا تھا۔