اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

Oct 01, 2025 | 14:23:PM
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فلسطین پر قابض صیہونی فورسز کا غزہ کی امداد کے لیے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ 

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے لیے امداد لے جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے اور ہائی رسک زون میں داخل ہونے پر اسرائیلی بحری جہازوں نے بیڑے کی دو مرکزی کشتیوں کا گھیراؤ کیا اور ان کے کمیونیکیشن آلات کو جام کر دیا۔

 غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی 
 اسرائیلی نشریاتی ادارے kan کے مطابق اسرائیل بیڑے کو روکنے کے لیے بعض کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

دوسری جانب اٹلی کے جہاز پیچھے ہٹانے کے فیصلے پر اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کو مزید مظالم اور نسل کشی کے لیے کھلا چھوڑنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ:سکیورٹی فورسز کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،10ہلاک، 2اہلکار زخمی

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے خبردار کیا ہے کہ پُرامن مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانیت کے خلاف جرم ہوگا۔