کوئٹہ:سکیورٹی فورسز کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،10 ہلاک، 2 اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزا بند میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق غزا بند کے پہاڑی علاقوں میں دہشتگردوں کی تشکیل موجود تھی ، دہشتگردوں کی یہ تشکیل مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھی ۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 10دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ، فائرنگ کے دوران سیکورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی زخمی ہو ئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور جنرل ہسپتال: جونیئر ڈاکٹرز کو طبی رخصت تجویز کرنے سے روک دیاگیا
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہیں