لاہور جنرل ہسپتال: جونیئر ڈاکٹرز کو طبی رخصت تجویز کرنے سے روک دیاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری) لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے جونیئر ڈاکٹرز کو طبی رخصت تجویز کرنے سے روک دیا ۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہاؤس آفیسرز اور پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کسی مریض کو طبی رخصت تجویز نہیں کریں گے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ سینئر رجسٹرار، اسسٹنٹ، ایسوسی ایٹ اور پروفیسر طبی رخصت تجویز کرنے کے مجاز ہیں ۔
اعلامیہ کے مطابق ہاؤس آفیسر و پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کی تجویز کردہ طبی رخصت سینئرز کی منظوری سے مشروط ہوگی ۔
ہاؤس آفیسر و پی جی ٹرینی خود سے جو بھی طبی رخصت تجویز کریں گے وہ غیر قانونی ہوگی،جونیئر ڈاکٹرز کو آئندہ خود سے کسی مریض کو میڈیکل لیو تجویز نہ کرنے کی ہدایت گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اورڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ