عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اورڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

Oct 01, 2025 | 12:11:PM
عوام کیلئے بری خبر،پیٹرول اورڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)پیٹرول اورڈیزل کےبعد مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول اورڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافےکا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184روپے97 پیسےفی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 179روپے 96پیسے فی لیٹر مقررتھی،مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

 یاد رہےوزارت خزانہ نےرات گئےپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں آج سے 4 روپے7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج سے 4روپے 4پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار ، ایک لاکھ ، 66 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا