وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ، آج ملاقات شیڈول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم مینر کے گن گا نے لگے
پیپلز پارٹی رہنما سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کریں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ سیلاب متاثرین سے متعلق ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔