عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری 

Oct 01, 2022 | 18:47:PM
تحریک انصاف، چیئرمین، عمران خان، وارنٹ گرفتاری جاری،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔
ایڈیشل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے،دہشت گردی کی دفعات نکلنے کے بعد باقی دفعات کے تحت مقدمہ سیشن کورٹ میں زیر التوا ہے،تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے عمران خان نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ،وارنٹ گرفتار تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدے میں جاری کئے گئے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 506/504 لگی ہوئی ہے۔مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 189/188 لگی ہوئی ہے، عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی ۔