بلوچستان،بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے

Nov 01, 2025 | 21:21:PM
بلوچستان،بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت بلوچستان نے بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے کر دیئے۔ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن  اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن آصف خان  کو ایس ایس پی آپریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔
 نوٹیفیکشن کےمطابق زاہد حسین شاہ کو ایس پی قلات تعینات کیا گیا ہے،  محمد انور بادینی  کو  ایس پی دکی ،عبدالعلیم اچکزئی ایس پی کو  اے ٹی ایف سکول ،سید عبد الصبور کو ایس پی پشین،ایس پی سوراب  رحمت اللہ کو سی سی پی او آفس میں رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے ، اس کے علاوہ اختر محمد اچکزئی کو ایس پی سوراب تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے راشد نسیم نے رومانیہ میں 4 عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے