شہر قائد میں 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 136 شہریوں کےای چالان
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں،ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمدشاہ کی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسامہ ملک)شہر قائد میں 24گھنٹوں میں 4ہزار 136 شہریوں کےچالان ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کیے گئے،سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 2ہزار737چالان کیےگئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ای چلان کی گزشتہ 24 گھنٹے کی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق 24گھنٹےکےدوران 4ہزار 136 شہریوں کےچالان کیےگئے،سیٹ بیلٹ ناپہننے پر 2ہزار737چالان کیےگئے۔
رپورٹ کے مطابق تیز رفتاری سے ڈرائیونگ پر116اوربغیر ہیلمٹ812چالان کئے گئے،لال سگنل جمپ کرنے پر169اورموبائل فون کے استعمال پر157چالان کئےگئے۔
رپورٹ کے مطابق غیرقانونی پارکنگ پر 24 چالان ہوئے، اوور لوڈنگ پر4 اورسٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر23چالان کئے گئے،رانگ وے آنے پر8 اور کالے شیشے پر56چالان کئے گئے۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کراچی میں ای چالاننگ سسٹم باقاعدہ طور پر فعال کردیا گیا ہے،سسٹم کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قوانین پر عملدرآمد کروانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مختلف علاقوں میں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمدشاہ کاکہناہے کہ بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانےپر20ہزار کا چالان ہوگا،تمام شہری اپنےڈرائیونگ لائسنس اپڈیٹ رکھیں،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب کسی کو چھوٹ نہیں،تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی اسپیڈ لمٹ صرف 60 ہے،60اسپیڈ سے زیادہ چلانے پر اوور اسپیڈنگ کا ٹکٹ جاری ہوگا۔