مختلف علاقوں میں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کردی ۔
آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور فیصل آباد، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان اور بہاولپور میں اسموگ رہنے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جنوب مشرقی سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد بار کونسل انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔