اسلام آباد بار کونسل انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)اسلام آباد بار کونسل انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز ہوگیا۔
پولنگ کا آغاز 9 بجے سے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں ہوااورپولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ بطور پریزائڈنگ آفیسرز ذمہ دارایاں ادا کریں گے،بار کونسل الیکشن میں 20 ججز بطور پولنگ آفیسر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
اسلام آباد بار کونسل کی 5 نشستوں کیلئے 21 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے،بار کونسل الیکشن میں 6 ہزار سے زائد وکلاء حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
ایک ووٹر کی جانب سے 5 ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے،ووٹرز کی سہولت کیلئے 20 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔