گوجرانوالہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب بدستور بد ترین سموگ کی لپیٹ میں ہے اورگوجرانوالہ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپرآگیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا بھی انتہائی آلودہ رہی جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 351تک پہنچ گیالیکن گوجرانوالہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبرپرآگیا جہاں اے کیو آئی 521 ریکارڈ کیا گیا۔
فیصل آبادمیں اے آئی کیو275اور ملتان میں 273ریکارڈ کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
آلودگی پھیلانے میں ملوث افراد کیخلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن جاری رہا اور 22 مقدمات درج کرکے قانون شکن گرفتار کر لئے گئے۔