ژوب، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

Nov 01, 2023 | 18:48:PM
ژوب، سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیڈلائن ختم،غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن شروع

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان میں امن تباہ کرنے کی ہرسازش ناکام بنادے گی۔