ڈیڈلائن ختم،غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن شروع

Nov 01, 2023 | 11:09:AM
ڈیڈلائن ختم،غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی آپریشن شروع ہو گیا۔

غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہو چکی ہے جس کے بعد اب حکومت پاکستان نے ان کی بیدخلی کیلئے ملک گیر آپریشن شروع کردیا ہے، وزارت داخلہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار فارن ایکٹ 1946 کے تحت تمام صوبوں کو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بے دخلی کا حکم نامہ جاری کردیا، اس حکمنامہ کے مطابق معمولی جرائم میں زیر تفتیش اور سزا یافتہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بے دخل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہی بستی کے درجنوں افراد کی حالت تشویشناک، وجہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نگران حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کوئی پاکستانی غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بے دخلی کے منصوبے کا اطلاق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں پر ہو گا، منصوبے کے اطلاق میں کسی بھی ملک یا شہریت کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے میپنگ اور جیو فینسنگ کرکے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا ہے، سندھ میں مقیم 2 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کی نشاندہی کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، خیبرپختونخوا میں مقیم 3 لاکھ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں میں سے رضاکارانہ طور پر واپس نہ جانے والوں کو ہولڈنگ سنٹروں میں منقتل کیا جائے گا، پنجاب اور بلوچستان میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی بیدخلی کیلئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور ان کا ڈیٹا سکیننگ سے چیک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’میں افغانیوں کو لایا، یہ زہر کی گولی بن گئے‘‘ افغانی اور بابا جی میں بحث، بات لڑائی تک جا پہنچی

حکومتی احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے پہلے روز اسلام آباد کے تھانہ صدر کی حدود سے 4 افغان باشندے گرفتار، سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر پر گرینڈ آپریشن، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری الآصف اسکوائر میں داخل ہوئی، بڑے سپیکرز پر اعلانات کیے، ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کی جانب سے قیادت کی گئی جبکہ سہراب گوٹھ اور گلشن کے ایس پیز بھی کارروائی میں شریک ہوئے ، پورے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے ۔