شیخوپورہ : گیس لیک ہونے سے 24 افراد کی حالت تشویشناک،ہسپتال منتقل

Nov 01, 2023 | 10:02:AM
شیخوپورہ : گیس لیک ہونے سے 24 افراد کی حالت تشویشناک،ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں گیس سلنڈرلیک ہونےسےبچوں سمیت24افرادبےہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 شیخوپورہ کےعلاقہ فیروز والا کے نزدیک  یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،پولیس کےمطابق لاہورسےمال گاڑی شیخوپورہ کی طرف جارہی تھی ،جس کی دو بوگیوں میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کے سلنڈر لوڈ تھے، ناقص انتظامات کی بنا پر ایک بوگی سے ایک ہیوی سلنڈرگاڑی سے  گر گیا ۔ علاقےکےبچوں نےسلنڈرکےریگولیٹرکوکھول دیاجس کےنتیجےمیں گیس علاقے میں پھیل گئی، گیس پھیلنےسےبچوں سمیت24افرادکی حالت غیرہوگئی ،متاثرہ افرادمیں زیادہ تعدادبچوں اورخواتین کی ہے۔

بےہوش ہونے والے  افرادکوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروزوالامنتقل کردیاگیا،جہاں ان کی حالت خطرےسےباہرہے، سلنڈر کا ریگولیٹر کھولنے والے دو بچوں کو پکڑلیا گیا جبکہ پکڑے جانے والے بچوں کے دو ساتھی فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے ۔