فیصل آباد:واردات میں شہری کو قتل کرنیوالا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک 

May 01, 2026 | 20:56:PM
فیصل آباد:واردات میں شہری کو قتل کرنیوالا ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فیصل آباد کے تھانہ روشن والا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہری کو قتل کردیا، شہری کو قتل کرنے والا ڈاکو بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، تین ڈاکوؤں نے سمندری روڈ پر تین مختلف شہریوں سے واردات کی۔

ڈاکوؤں نے ڈی ٹائپ کالونی میں فائرنگ کرکے عارف نامی شہری کو زخمی بھی کیا، ڈاکوؤں نے روشن والا کے علاقہ میں شہری سعید کو گولی مارکر قتل کیا،روشن والا پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی ہے۔

ڈاکوؤں سے سامنا ہونے پر دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا،گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو موقع سے فرار ہوگئے۔

 مرنے والے ڈاکو کی شناخت احسان کے نام سے ہوئی جوکہ ریکارڈ یافتہ نکلا ہے،ڈاکو اور شہری کی لاش مارچری یونٹ منتقل کردی گئی ، فراد ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی