ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی

May 01, 2026 | 13:01:PM
ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیاجہاں ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز اور ایف آئی اے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو اعلیٰ معیار کے مطابق جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے وزیر داخلہ کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
وفاقی ‎وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں ایف آئی اے کو مزید مؤثر، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی محنت کش ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت، وزیراعظم
محسن نقوی نے اس موقع پرکہا کہ سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہماراہدف ہے، ادارے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کو بہتر بنایا جا رہا ہے جبکہ نئی بھرتیوں کے عمل میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔‎