مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی و پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ قرار

محتاط مالیاتی پالیسی، سخت مانیٹری نظم و ضبط،جاری اصلاحات ناگزیر ہیں؛ماہیر بینیسی

May 01, 2026 | 18:02:PM
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی و پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ قرار
کیپشن: پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہیر بینیسی ایس ڈی پی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) مشرق وسطیٰ میں جاری  کشیدگی عالمی و پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ قراردیاگیا۔ 

پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے ماہیر بینیسی نے ایس ڈی پی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بحران سےتوانائی کی منڈیاں، تجارتی راستے اور مالیاتی حالات متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام درست سمت میں ہے،معاشی جھٹکوں سے نمٹنے کےلئے بہتر تیاری کی ضرورت ہے۔ 

 آئی ایم ایف کے نمائندے کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کو بھی توانائی اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں کاسامنا کرنا پڑے گا،ترسیلات زرمیں ممکنہ کمی، سخت مالیاتی حالات جیسےسنگین خطرات کاسامنا ہوگا،محتاط مالیاتی پالیسی، سخت مانیٹری نظم و ضبط،جاری اصلاحات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ, وفاقی وزیر بحری امور کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع