کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ, وفاقی وزیر بحری امور کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع

May 01, 2026 | 17:21:PM
 کارگو جہاز کی کامیاب برتھنگ, وفاقی وزیر بحری امور کی اصلاحاتی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع
کیپشن: پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی ارلن کی کامیاب برتھنگ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر بحری امور کی اصلاحاتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔ 

 وزیربحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ پر تاریخی پیشرفت کااعلان کرتےہوئےکہنا تھاکہ الحمدللہ پہلی بار مکمل ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز ایم وی ارلن کی کامیاب برتھنگ کی گئی،جنرل کارگو جہاز کی آمد پاکستان کے بحری شعبے کے لیے بڑی پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی بندرگاہ پر ماضی میں صرف کنٹینرز کی ٹرانس شپمنٹ ہوتی تھی،کراچی پورٹ ٹرسٹ نے جدید ٹرانس شپمنٹ دور میں داخل ہونے کا اہم سنگ میل عبور کر لیا،جنرل کارگو، بلک، بریک بلک اور گاڑیوں کی ہینڈلنگ کے ساتھ نئے تجارتی امکانات روشن ہوں گے۔

وزیر برائےبحری امور کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ خطے کے اہم ٹرانس شپمنٹ مرکز میں تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے،عالمی تجارتی راستوں کو جوڑنے میں کراچی پورٹ کا کردار مزید مضبوط ہو گیا،بحری شعبے میں اصلاحات کے مثبت اثرات واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔ 

 محمد جنید انوار چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ بندرگاہوں کی ترقی کے ذریعے خطے کی تجارت کا مستقبل روشن بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی نئی قیمت360 روپے76پیسےفی لیٹر