ہرچیز کی حد ہوتی ہے،اب مزید ظلم برداشت نہیں کروں گی:عنبرخان

May 01, 2025 | 14:43:PM
ہرچیز کی حد ہوتی ہے،اب مزید ظلم برداشت نہیں کروں گی:عنبرخان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ، میزبان اور سابق ماڈل عنبر خان نے اپنی شادی شدہ زندگی کی مشکلات پربالآخرخاموشی توڑدی۔ 

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے عنبر خان نے اپنی شادی سے متعلق کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔

عنبر خان نےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب میری شادی ہوئی تو میں بہت کم عمر تھی، اگر اچھا شوہر مل جائے تو وہ قسمت کی بات ہے، میرے سسرال والے تو ٹھیک تھے، مگر شوہر کے ساتھ زندگی اذیت ناک تھی، میں ہر بات مانتی تھی، اپنی خودداری کو نظرانداز کر دیتی تھی اور کبھی آواز نہیں اٹھائی،میرے والدین تک حیران ہوتے تھے کہ میں ایسی کیوں بن گئی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں دوسروں کےلیے تو آواز اٹھاتی تھی مگر خود کےلیے ہمت نہ کر سکی، سسرال میں نند کے لیے بولتی تھی، مگر جب بات خود پر آتی، تو نہ ہوشیاری دکھائی نہ بہادری، میری ماں نے مجھے ہمت دی، مگر شوہر کے سامنے کبھی بول نہ سکی،وہ ایک بگڑا ہوا انسان تھا جو صرف اپنی ہی مانتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کانزفلم فیسٹیول میں فلسطینی فوٹوجرنلسٹ فاطمہ حسونہ کے لیے خصوصی اعزاز

عنبرخان نےبتایا کہ میں نے ذہنی و جسمانی تشدد بھی برداشت کیا لیکن اب برداشت ختم ہو چکی ہے، میرے والد ہمیشہ پریشان رہتے تھے، میں بہت کچھ سہہ چکی ہوں، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے،اب زندگی میں اس مقام پر ہوں کہ کسی کا ظلم مزید برداشت نہیں کروں گی۔