شہزادہ ہیری سے علیحدگی: میگھن مرکل نے بالآخرخاموشی توڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈچز آف سسیکس میگھن مرکل نے شہزادہ ہیری سے علیحدگی کی خبروں پرخاموشی توڑدی۔
برطانوی شہزادہ ہیری سے علیحدگی کی مسلسل خبروں کے بعد میگھن مرکل نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں واضح انداز میں ان افواہوں کو جھوٹا قرار دے کر اپنے رشتے کی مضبوطی کی تصدیق کردی ہے۔

میگھن مرکل نے اپنی قریبی دوست اور آئی ٹی کاسمیٹکس کی سی ای او جیمی کرن لیما کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے ناصرف اپنے شوہرشہزادہ ہیری سے محبت کا اظہار کیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ان کے رشتے میں آج بھی ہنی مون پیریڈ والا لطف موجود ہے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میگھن نے مزید کہا کہ پرنس ہیری مجھ سے بےپناہ محبت کرتے ہیں، دیکھیں ہم نے کیا خوبصورت زندگی بنائی ہے، دو صحت مند اور پیارے بچے ہیں، مجھے لگتا ہے جیسے یہ سب سپر ماریو گیم کے آخری لیول کی طرح ہے ہیرو آتا ہے، ڈریگن کو مارتا ہے اور شہزادی کو بچاتا ہے میرے شوہر بھی وہی ہیرو ہیں اور اگر آپ نے غور نہیں کیا تو بتا دوں، وہ بہت ہینڈسم ہیں لیکن ان کا دل ان کے چہرے سے بھی زیادہ خوبصورت ہے۔

میگن مرکل نے مزید کہا کہ میں اور ہیری 7 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ہمارا تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے، جب تعلق کی ابتدا ہوئی تو سب کچھ تتلیوں جیسا تھا، لیکن 6 مہینے بعد ہی ہم زندگی کی مشکلات میں ایک ساتھ کھڑے ہو گئے، اب 7 سال بعد تھوڑا سا سکون ملا ہے اور ہم ایک دوسرے کو نئے انداز میں محسوس کر رہے ہیں، اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ اب ہمارا اصل ہنی مون پیریڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں گرفتار،عدالت نے آخری وارننگ دیدی
میگھن مرکل اور پرنس ہیری کی شادی 2018ء میں ونڈسر کیسل میں ہوئی تھی،شاہی جوڑے نے 2019ء میں اپنے پہلے بیٹے پرنس آرچی اور 2021ء میں بیٹی پرنسس لیلیبٹ کو خوش آمدید کہا، یہ شاہی جوڑا امریکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہے۔