ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل سے دوچار،عدالت نے آخری وارننگ دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ اوررقاصہ ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں اورعدالت نے انہیں وارننگ جاری کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کی ایک عدالت نے 2012 کے ہوٹل جھگڑا کیس میں گواہ کے طور پرانہیں طلب کیاتھالیکن وہ پیش نہیں ہوئیں،اب عدالت نے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ آئندہ سماعت، 9 جولائی کو عدالت میں پیش نہ ہوئیں تو ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے گا۔
ملائکہ اروڑہ کویہ وارننگ اس وقت دی گئی جب وہ 29 اپریل کی سماعت میں بھی شریک نہیں ہوئیں، حالانکہ ان کے خلاف پہلے ہی قابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو چکا تھا۔
چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کے ایس زانور نے کہا کہ مالائکہ عدالت کی کارروائی سے جان بوجھ کر‘ گریز کر رہی ہے کیونکہ ان کے وکیل کی موجودگی کے باوجود وہ خود پیش نہیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو جنوبی ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں پیش آیا تھا، جہاں سیف علی خان، شکیل لادک اور بلال امرہوی کو این آر آئی تاجر اقبال شرما کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا،شرما کے مطابق، سیف علی خان نے ان پر حملہ کیا جس سے ان کی ناک فریکچر ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پدما بھوشن ایوارڈلے کرآنیوالےبھارتی اداکارمداحوں کے ہجوم میں زخمی
پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت سیف علی خان کے ہمراہ کرینہ کپور، کرشمہ کپور، مالائکہ اروڑہ، امرتا اروڑہ اور دیگر دوست بھی موجود تھے، کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو مقرر ہے۔