پدما بھوشن ایوارڈلے کرآنیوالےبھارتی اداکارمداحوں کے ہجوم میں زخمی

May 01, 2025 | 12:38:PM
پدما بھوشن ایوارڈلے کرآنیوالےبھارتی اداکارمداحوں کے ہجوم میں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری اورتامل فلموں کے سپرسٹار اجیت کمارمداحوں کے ہجوم میں زخمی ہوگئےجس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق،معروف اداکار اجیت کمارنئی دہلی سے پدما بھوشن ایوارڈ لے کر چنائی ایئرپورٹ پر پہنچے توچنائی ایئرپورٹ پر مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔

معروف اداکار کو اپنے درمیان پاکر ہجوم اپنے جذبات پرقابونہ رکھ سکااور بے قابو ہوگیا، ہجوم میں دھکم پیل کے نتیجے میں اجیت کمار گر گئے جس کی وجہ سے ان کے پیر میں چوٹ لگ گئی جہاں سے 

انہیں فزیوتھراپی کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اوراطلاعات کے مطابق اداکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واضح رہے کہ اجیت کمار بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدما بھوشن حاصل کرکےواپس لوٹے تھے، یہ اعزاز انہیں ان کی طویل فنی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا،ایوارڈ کی تقریب میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ شلینی اور بچے بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیوں ہوئے؟

اداکار حال ہی میں فلم"گڈ، بیڈ، اگلی" میں بھی اداکاری کے جوہردکھاتے نظر آئے تھے۔