پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیوں ہوئے؟ 

May 01, 2025 | 12:26:PM
پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کیوں ہوئے؟ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت میں متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کردیئے گئے۔

بھارت کی جانب سے مواد کی نگرانی سے متعلق قانونی درخواست کے تحت انسٹاگرام نے کئی معروف پاکستانی اداکاروں اور انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس تک بھارتی صارفین کی رسائی محدود کردی ہے۔  

جن  پاکستانی اداکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک ہوئے ہیں ان میں اداکارہ ماہرہ خان،اداکارہ ہانیہ عامر،اداکارہ سجل علی،گلوکار و اداکار علی ظفراور دیگر شامل ہیں۔

بھارتی صارفین جب ان فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کی کوشش کررہے ہیں تو اُن کے پاس پیغام آتاہے کہ  اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں اور اسے محدود کرنے کی ایک قانونی درخواست پر عمل کیا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے وزارت اطلاعات و نشریات سمیت پاکستان کے 16 یوٹیوب چینلز کو بلاک کردیا تھا،بلاک کیے گئے میڈیا چینلز کے علاوہ سابق کرکٹر شعیب اختر، باسط علی اور راشد لطیف سمیت دیگر انفرادی تخلیق کار بھی شامل تھے۔  

یہ بھی پڑھیں:میلبورن کنسرٹ تنازعہ: پلانر نے نیہا ککڑ کا پول کھول دیا

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ اقدام "قومی سلامتی" کے نام پر کیا گیا ہےجبکہ پاکستانی میڈیا نے اسے "اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی" قرار دیا ہے۔