میلبورن کنسرٹ تنازعہ: پلانر نے نیہا ککڑ کا پول کھول دیا

May 01, 2025 | 11:57:AM
میلبورن کنسرٹ تنازعہ: پلانر نے نیہا ککڑ کا پول کھول دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)میلبورن کنسرٹ تنازعہ کے حوالے سے ایونٹ کے منتظم نے معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا۔

چند روز قبل نیہا ککڑ نے ایک ویڈیو پیغام میں کنسرٹ میں تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچنے پر معذرت کی تھی اور انتظامیہ پر ناکافی سہولیات، ادائیگی نہ ہونے اور ناقص انتظامات کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے بینڈ کے لیے کھانے اور ہوٹل کی سہولت موجود نہ تھی اور وینڈرز کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث ساؤنڈ چیک میں بھی تاخیر ہوئی تھی۔

اس بیان کے جواب میں آسٹریلوی ایونٹ آرگنائزر بکرم سنگھ رندھاوا نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کنسرٹ کا اہتمام میلبورن کے "بیٹ پروڈکشن" نے کیا تھا اور نیہا ککڑ کے تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، جب تمام فریق کھل کر بات کر رہے ہیں تو وہ خاموش نہیں رہیں گے، کیونکہ وہ خود موقع پر موجود تھے اور حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

بکرم سنگھ رندھاوانے مزیدکہاکہ نیہا ککڑ نے خود تاخیر کی، اور کنسرٹ کے شرکاء ان کے منتظر تھے،گلوکارہ  تقریباً ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچیں جس پر حاضرین ناراض ہوگئے کیونکہ آسٹریلیا میں وقت کی پابندی کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، خاص طور پر جب ٹکٹ کی قیمت 300 آسٹریلین ڈالر ہو۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ شدید تقسیم کا شکار:سنجے دت نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ نیہا ککڑ نے یہ کہہ کر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا کہ صرف 700 لوگ موجود ہیں، اور جب تک ہال مکمل نہیں بھرتا، وہ اسٹیج پر نہیں آئیں گی۔