بالی ووڈ شدید تقسیم کا شکار:سنجے دت نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپراسٹار سنجے دت نے اعتراف کیا ہے کہ بالی ووڈ اس وقت شدید تقسیم کا شکار ہے، جو ان کے مطابق پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 66 سالہ سنجے دت نے بھارتی فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلم انڈسٹری کو متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہر فلم کو برابر کا موقع اور سپورٹ مل سکے۔
سنجے دت نے شکایت کی ہے کہ ان کی فلم کو ویسا پروموشنل سپورٹ نہیں مل رہا جیسا کہ ملنا چاہیے۔
حال ہی میں ہونےوالے ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے اپنے نئے گانے"آئے رے بابا" کا افتتاح کیا،اس موقع پرانہوں نے اپنے دل کی بات بھی کہی۔
یہ بھی پڑھیں:بھائی کے ولیمہ پرایمن اور منال کے سٹائل کی سوشل میڈیا پردھوم
انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انڈسٹری اس قدر تقسیم ہو چکی ہے،ہم ایک فیملی تھے اور ہمیشہ رہیں گے، بس راستے سے تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔