بھائی کے ولیمہ پرایمن اور منال کے سٹائل کی سوشل میڈیا پردھوم

May 01, 2025 | 11:28:AM
بھائی کے ولیمہ پرایمن اور منال کے سٹائل کی سوشل میڈیا پردھوم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف جڑواں اداکار بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذخان کے ولیمہ پر سٹائل نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی۔

پاکستانی ڈرامے کی بحالی میں کئی نئے  چہروں نے اہم کردار ادا کیاہے کیونکہ نئے چہروں کو ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر لوگوں کوایک تازگی کااحساس ہوتا ہے۔ان میں بعض تولاجواب اداکاری کا مظاہرہ کر رہے ہیں جن میں ایک نمایاں نام ایمن خان اورمنال خان کا بھی ہے،ان دونوں جڑواں بہنوں نے بہت کم عرصے میں ٹی وی انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی، تروتازہ چہرے اورنازک سراپے کی حامل دونوں بہنیں جم کر اداکاری کرتی ہیں،ماڈلنگ میں بھی وہ اپنا رنگ جمایاہے کیونکہ ان کا پُراعتماد انداز اور بے باک اسٹائل انہیں فیشن شوزاوربرینڈشوٹس کےلئے ڈیزائنرز کی پہلی ترجیح بناتاہے۔

ایمن خان اورمنال خان انسٹاگرام پربھی ان کے مداحوں کی تعداد 12 ملین سے تجاوز کر چکی ہے،حال ہی میں ان کے بھائی معاذخان کی شادی ہوئی ہے،شادی کی ہرتقریب کی تصاویربھی انہوں نے سوشل میڈیاپربھی شیئرکی ہیں۔

منال خان نےبھائی کے ولیمہ کی تقریب کےلیے ایک شاندار سنہری میکسی کا انتخاب کیا جس پر نفیس چمکدار کام، دبکا، سیکوئنز اور خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی، اس کے ساتھ منال نے اپنے ولیمے کا ڈائمنڈ جیولری سیٹ پہنا، جبکہ بالوں کو ہائی پونی ٹیل میں باندھا،ساتھ ہلکا میک اپ کیاہواتھاکیونکہ ہلکے میک اپ میں قدرتی خدوخال نمایاں ہوتے ہیں۔

ایمن خان نے منٹ گرین سلک لہنگا زیب تن کیا جس پر نفیس دبکا ورک اور ہلکی کڑھائی کی گئی تھی، ایمن نے کھلے بالوں کے ساتھ ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا، جبکہ جیولری میں بھی سادگی کو برقرار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں:دلیپ کمارنے مدھوبالا سے شادی کیوں نہیں کی تھی؟حقیقت سے پردہ اٹھ گیا

ولیمہ کی تقریب میں دونوں بہنوں نے اپنی بھابھی صباء معاذ خان کیساتھ خوشگوار انداز میں تصاویربنوائیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں،مداحوں کی جانب سے ایمن خان اورمنال خان کے ان خوبصورت انداز پر خوب داد دی جا رہی ہے، صارفین انہیں "اسٹائل کوئینز" کہہ رہے ہیں۔