دلیپ کمارنے مدھوبالا سے شادی کیوں نہیں کی تھی؟حقیقت سے پردہ اٹھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ماضی کی مقبول ترین ہیروئن ممتاز نے دلیپ کماراورمدھوبالاکے رومانس اورشادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ ہٹادیا۔
ماضی کی ناموراداکارہ ممتازنے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھی اداکاروں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے کئی رازوں سے پردہ اُٹھایا ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور"حسن کی دیوی" مدھو بالا کے درمیان محبت کے چرچے زبان زد عام رہے ہیں،دونوں کی جوڑی نے "مغلِ اعظم" جیسی شہرۂ آفاق فلم میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اور ان کی آن سکرین کیمسٹری آج بھی یادگارتسلیم کی جاتی ہے۔

ماضی میں مدھوبالا کی بہن نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر بی آر چوپڑا کے خلاف دائر کردہ مقدمہ نہ ہوتا تو شاید دلیپ کمار اور مادھوبالا کی شادی ہوچکی ہوتی،تاہم اداکارہ ممتاز نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ مدھو بالا نے اس حوالے سے انہیں خود ایسی بات بتائی تھی جو کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔

سینئر اداکارہ ممتاز نے کہا کہ دلیپ کمار نے مدھوبالا سے رشتہ اس لیے ختم کیا کیونکہ وہ دل کی بیماری کی وجہ سے کسی بچے کو جنم نہیں دے سکتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:امیشا پٹیل اپنے دوست سلمان خان کو کیوں کنوارہ دیکھنا چاہتی ہیں؟
اداکارہ ممتازنے مزید کہا کہ مدھو بالا اگر ماں بننے کی کوشش کرتیں تو ان کی جان جا سکتی تھی اور یہ بات دلیپ کمار کو بھی معلوم تھی اس لیے مدھو بالا کے ساتھ رشتہ توڑ دیا تھا۔