ہارون آباد؛ رکشہ نہر میں گرنے سے بچی سمیت4 خواتین جاں بحق

May 01, 2023 | 19:04:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہارون آباد میں رکشہ نہر میں گرنے سے بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق جبکہ ایک بچی کی تلاش جاری ہے ، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہارون آبادمیں ہیڈ سیون آر کے قریب رکشہ ہاکڑہ نہر میں گر گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق رکشہ میں 9 افراد سوار تھے، پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ریسکیو ذرائع کاکہناتھا کہ بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں،ایک بچی تا حال نہیں مل سکی جس کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
 مرنے والوں میں 45 سالہ ارشاد بی بی، 50 سالہ شمیم اور تین سالہ یسمین شامل ہیں، 14 ماہ کی آسیہ بی بی کی تلاش جاری ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: رجسٹرار آفس نے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر اعتراضات لگادیئے