موسلا دھار بارش سے میرانی ڈیم بھر گیا 

May 01, 2023 | 12:00:PM
بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع کیچ میں واقع میرانی ڈیم حالیہ بارشوں کے باعث پانی سے بھر گیا ہے۔

محکمۂ آبپاشی کے مطابق کیچ میں میرانی ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج جاری ہے۔محکمۂ آبپاشی کا کہنا ہے کہ میرانی ڈیم میں اسپل وے کی سطح 244 فٹ ہے، جبکہ پانی کا اخراج 244 اعشاریہ 60 فٹ ہے۔

واضح رہے کہ کئی روز سے بلوچستان بھر میں بارشیں جاری ہیں، جن کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہو چکی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی سخت متاثر ہوا ہے۔سیلابی ریلوں سے ہرنائی پنجاب شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک معطل ہے۔