راہوالی: تیز دھار آلے سے خاتون قتل، بہنوئی اور نندیں گرفتار

Aug 25, 2026 | 14:00:PM
راہوالی: تیز دھار آلے سے خاتون قتل، بہنوئی اور نندیں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے راہوالی میں تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں دو نندوں اوربہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیاگیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔

مدعی مقدمہ کا بتانا ہے کہ معمولی جھگڑے پر ملزمان نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلحہ ڈیلرز کو آن لائن پورٹل پر اندراج کیلئے مزید 10 دن کی مہلت مل گئی