پیپلز پارٹی کسانوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدام کریگی۔خورشید شاہ

May 01, 2022 | 13:13:PM
خورشید شاہ، فائل فوٹو
کیپشن: خورشید شاہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ  نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔

تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے زراعت کے شعبے کو دانستہ تباہ کیا، زراعت کا شعبہ ہماری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:      مزدوروں کی بھلائی اور خوشحالی کیلئے دعاگو ہوں۔صدر مملکت