موسمی خرابی کے سبب پی آئی اے کی 12 پروازیں منسوخ

Mar 01, 2024 | 15:25:PM
قومی ائیر لائن پی آئی اے کی 12 پروازیں آج شدید موسمی خرابی کے سبب منسوخ کردی گئیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  قومی ائیر لائن پی آئی اے کی 12 پروازیں آج موسمی خرابی کے سبب منسوخ کردی گئیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے گوادر کے مابین پی آئی اے کی پرواز پی کے 503  اور 504 منسوخ کردی گئیں جبکہ پی آئی اے کی کراچی سکھر کی پروازیں پی کے 536 اور  537 بھی منسوخ کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:   مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی

اس کے علاوہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں، اسلام آباد اسکردو کی 2 پروازیں جب کہ اسلام آباد سکھر کی شیڈول پروازیں پی کے 631، 632 بھی منسوخ کردی گئیں۔