مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی

Mar 01, 2024 | 15:01:PM
 مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی۔

سیکرٹری اسمبلی نے تصدیق کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں تقرر اور تبادلوں پر پابندی لگا دی ہے، سیکرٹری وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری ہوگا، تاحکم ثانی تمام عہدوں پر افسران و ملازمین کے تقررو تبادلوں پر پابندی ہوگی، تقررو تبادلوں کیلئے وزیراعلیٰ سے بذریعہ سمری اجازت لینا ہوگی،تقررو تبادلوں کیلئے وزیراعلیٰ کو مکمل وجوہات سے بھی آگاہ کرنا لازم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ، ہائی الرٹ جاری

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب کی آبادی کا مربوط اور مستند ڈیٹا مرتب کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلامستند ڈیٹابیس ہب اور ڈیٹابیس اتھارٹی بنے گی، پنجاب کےپہلےڈیٹابیس کی تشکیل سےمعاشی پالیسی سازی میں مددملے گی۔