کراچی میں بارشیں، رین ایمرجنسی نافذ، ہائی الرٹ جاری

Mar 01, 2024 | 12:13:PM
کراچی میں بارشیں، رین ایمرجنسی نافذ، ہائی الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پل پل بدلتا موسم،محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے بارش کے 4 اسپیل کی پیشگوئی کر دی۔

شہرقائد میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، سرکاری اور نجی اداروں میں آج ہاف ڈے ہوگا، شام کی شفٹ کے نجی اور سرکاری سکولوں میں چھٹی کردی گئی ہے، سندھ بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی ہے، کنٹونمنٹ ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی سیل قائم کردیا گیا ہےجبکہ  پانی کی نکاسی کیلئے مشینری بھی پہنچادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار،روپیہ مزیدتگڑا ہو گیا

دوسری جانب بلوچستان میں بارش برسانے والا سسٹم کراچی میں داخل ہوچکا ہے، کراچی کے بیشتر علاقوں میں تو ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن جو بلوچستان سے جڑے علاقے ہیں، سرجانی،بلدیہ، اورنگی ٹاؤن میں تیز بارش متوقع ہے،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر چلتا رہے گا، کل سے موسم بہتر ہوجائےگا۔