علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

Mar 01, 2024 | 11:09:AM
علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ منتخب کرلیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا،  نومنتخب سپیکر بابر سلیم سواتی خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ کیلئے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا،قائد ایوان کیلئے دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیئے۔

علی امین گنڈاپور نے 92ووٹ حاصل کئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ڈاکٹرعباداللہ نے 16ووٹ لئے۔

گزشتہ روز سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی صوبائی اسمبلی کے سپیکر جبکہ ثریا بی بی ڈپٹی سپیکر منتخب ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عدالت نےسزا سنا دی