طلبہ کیلئےبڑی خبر!نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ

Sep 07, 2026 | 17:42:PM
طلبہ کیلئےبڑی خبر!نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سکول کے طلبہ کے لیے نیا مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیا مضمون صوبہ پنجاب میں چوتھی سے آٹھویں جماعت تک کے  سکول نصاب میں متعارف کرایا جائے گا، یہ مضموں گلوبل سٹیزن شپ پر 100 نمبروں کا ایک الگ مضمون ہوگا۔

یونیسیف کے تعاون سے نئے مضمون کو اگلے تعلیمی سال سے نصاب کا حصہ بنانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس مضمون میں بین الاقوامی شہریت، عالمی سطح پر طلبہ کے حقوق اور ذمہ داریوں اور ذمہ دار شہری بننے کی اہمیت پر توجہ دی جائے گی۔

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پی ای سی) نے اس مضمون کے تعارف کے حوالے سے یونیسیف سے مشاورت شروع کر دی ہے، یونیسیف سے کورس سے متعلق نصابی کتب اور دیگر تعلیمی مواد کی طباعت کے لیے بھی فنڈ فراہم کرنے کی توقع ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، اس مضمون کا مقصد عالمی برادری کے بارے میں طلبہ کی سمجھ کو وسیع کرنا اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ذمہ داریوں اور کردار کو بہتر طریقے سے سمجھنے میں ان کی مدد کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :   کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن،ابتک 54 افسران اور اہلکار برخاست ، معطل ہو چکے،عظمیٰ بخاری