پی ایس ایل 8: لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف

Mar 01, 2023 | 12:45:PM
پی ایس ایل 8: لاہور میں میچز کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں میچ  کے دوران 81 اہلکار ڈیوٹی سے غائب پائے گئے جنہیں مختلف پوائنٹس پر تعینات کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، کراچی کنگز آج پشاور زلمی سے ٹکرائیں گے

ڈیوٹی سے غائب رہنے والے اہلکاروں کے نام سامنے آگئے ہیں جن میں ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسیٹبلز شامل ہیں۔

ایس پی اینٹی رائٹ نے ڈیوٹی سے غائب پائے جانے والے ہر اہلکار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔