حرا مانی کا نیا گانا ’یاریاں‘ یوٹیوب پر ریلیز

Mar 01, 2023 | 10:44:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو اپنی آواز میں ایک نئے گانے کا تحفہ دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں کو اپنی آواز میں ایک نئے گانے کا تحفہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اپنے گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’پیش خدمت ہے ’یاریاں‘ میرے دل کے بہت قریب ہے یہ گانا، آپ کی رائے درکار ہے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل حرا مانی ایک برانڈ کے میوزیکل شو کے مختلف سیزنز میں بھی اپنی آواز کا جادو چلا چکی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کانسرٹ میں بھی پرفارم کیا ہے۔

اب اداکارہ نے سولو گانا ’یاریاں‘ یوٹیوب پر ریلیز کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین حرا مانی کے گانے پر ملے جلے تاثرات پیش کر رہے ہیں، کسی کا خیال ہے کہ انہیں صرف اداکاری ہی کرنی چاہئے گلوکاری ان کے بس کی بات نہیں جبکہ کئی صارفین ان کی پذیرائی بھی کر رہے ہیں۔