سپریم جوڈیشل کونسل نےچیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مستردکردی

Jun 01, 2026 | 23:27:PM
سپریم جوڈیشل کونسل نےچیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مستردکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر ک سکندر سلطان راجا کے خلاف پی ٹی آئی کی شکایت خارج  کر دی۔ یہ شکایت پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے دائر کی تھی۔ 
سپریم جوڈیشل کونسل نے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی شکایت خارج کر دی  ہے اور اپنے اس  فیصلے سے پی ٹی آئی  کے رہنما عمر ایوب خان کو   آگاہ کر دیا ہے۔

عمر ایوب نے  پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ اس درخواست میں  فروری دو ہزار چوبیس کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات  کو لے کر  چیف الیکشن کمشنر ک سکندر سلطان راجا پر الزامات لگائے گئے تھے اور سپریم جوڈیشل کونسل سے سکندر سلطان راجا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

 سپریم جوڈیشل کونسل نے گیارہ فروری کو  اپنے اجلاس میں اس شکایت کا جائزہ لیا تھا۔ کونسل نے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی شکایت کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:  ٹرمپ نے بیروت پر اسرائیل کا حملہ رکوا دیا، فوجیں راستے سے واپس مڑ گئیں