ٹرمپ نے بیروت پر اسرائیل کا حملہ رکوا دیا، فوجیں راستے سے واپس مڑ گئیں

Jun 01, 2026 | 23:05:PM
ٹرمپ نے بیروت پر اسرائیل کا حملہ رکوا دیا، فوجیں راستے سے واپس مڑ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اسرائیلی فوج کی لبنان کے دارالحکومت بیروت کی طرف پیش قدمی رکوا دی۔ اسرائیلی فوج راستے سے واپس لوٹ گئی۔ حزب اللہ نے بھی ٹرمپ کو فائرنگ روکنے کی یقین دہانی کروا دی۔ 

امریکہ کے  صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ اور حزب اللہ کے ساتھ نمائندوں کے ذریعہ رابطہ کی اطلاعات خود صدر ٹرمپ کے بیان سے سامنے آئی ہیں۔

 صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ  سوشل  پر  خود بتایا کہ انہوں نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک انتہائی نتیجہ خیز فون کال کی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ  بیروت میں کوئی فوج نہیں جائے گی، اور جو افواج راستے میں تھیں، انہیں پہلے ہی واپس موڑ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران کی جانب سے مذاکرات معطل کرنے کا  ہمیں علم نہیں، صدر ٹرمپ 

صدر ٹرمپ نے اسی بیان مین یہ بھی بتایا کہ ان کی لبنان کے شیعہ گروپ حزب اللہ کے ساتھ بھی بات چیت ہوئی ہے۔  ٹرمپ نے بتایا،  "اعلیٰ سطح کے نمائندوں کے ذریعے، میری حزب اللہ کے ساتھ بھی ایک بہت اچھی فون کال ہوئی ہے، اور وہ اس بات پر متفق ہو گئے ہیں کہ ہر قسم کی فائرنگ روک دی جائے گی." — یعنی اسرائیل ان پر حملہ نہیں کرے گا، اور وہ اسرائیل پر حملہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  بے روزگاروں کی سنی گئی،حکومت نئے مالی سال میں بیس لاکھ نوکریوں کا سیلاب لائےگی