”مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے“ اداکارہ مایا علی کا اپنے مداحوں کے نام پیغام 

Jun 01, 2021 | 18:05:PM
”مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے“ اداکارہ مایا علی کا اپنے مداحوں کے نام پیغام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنی خرابی صحت اور ہسپتال میں داخل کئے جانے کی خبروں کے بعد دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ مایا علی کی سوشل میڈیا پر ہسپتال کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں مریضوں کے پہنائے جانے والے لباس میں دیکھا گیا تھا۔
تصویر میں اداکارہ کے ہاتھ میں کینولا بھی لگا ہوا تھا جبکہ ان کے چہرے پر تھکاوٹ کے آثار دکھائی دئیے تھے۔
بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے کی خبروں کے بعد اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔
مایا علی نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر بھی لکھا کہ ’مدت ہوئی کہ آپ نے دیکھا نہیں مجھے، مدت کے بعد آپ سے دیکھا نہ جائے گا۔‘
ساتھ ہی اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کا اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہونے والا ڈرامہ ’پہلی سی محبت‘ دیکھنا نہ بھولیں۔


 اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ تاحال وہ ہسپتال میں ہیں یا گھر آچکی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ انہیں کس تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا تھا؟
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز ۔۔سکول کب تک بند رہیں گے ؟ جانئے