محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی سے متعلق کپتان بابر اعظم نے بڑی با ت کہہ ڈا لی 

Jun 01, 2021 | 18:05:PM
محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی سے متعلق کپتان بابر اعظم نے بڑی با ت کہہ ڈا لی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محمد عامر کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کا امکان ،کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد عامر بہت پسند ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے متعلق میں ضروران سے بات کروں گا۔
تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایک انٹرویو میں با بر اعطم نے کہا کہ محمد عامر سے میری اب تک بات نہیں ہوئی ہے لیکن جب بھی ملاقات ہوئی میں ان سے پوچھوں گا کہ ان کے کیا مسائل ہیں۔

ایک سو ا ل کے جوا ب میں بابراعظم نے کہا کہ محمد عامر دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز میں کراچی کنگز کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی ایس ایل کی صورت میں اچھا موقع ہے کہ ہم قومی ٹیم کے لیے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:وز یر اعلیٰ عثمان بزدار سے مولانا طا رق جمیل کی ملاقا ت