کراچی: لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،کے الیکٹرک کے سربراہ کی گورنر ہاؤس طلبی

Jun 01, 2021 | 12:57:PM
کراچی: لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،کے الیکٹرک کے سربراہ کی گورنر ہاؤس طلبی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کے سربراہ کو گورنر ہاؤس طلب کر لیاگیا۔
 تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ان میں کھارادر، گارڈن، ملیرماڈل کالونی، انڈس مہران ،کوثر ٹاؤن ،اورنگی ٹاون چشتی نگر ،ناگن چورنگی، آئی آئی چند ریگر روڈ، ریلوے کالونی، ہجرت کالونی، یوپی ،گلبرگ، اسکیم 33 سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے اور رات ایک بجے سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے، اس کے علاوہ دن کے اوقات میں بھی کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے اور دن میں3 سے4مرتبہ بجلی بند کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    شکارپور، کچے کے علاقے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید