عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی

Jul 01, 2026 | 18:39:PM
 عادی مجرم پروفیسر کے سینکڑوں چالان، دو لاکھ آٹھ ہزار روپے جرمانے، آخر موٹرسائیکل قابو آگئی
کیپشن: پروفیسر صاحب آج رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تو ان کے سڑک پر کئے گئے جرائم کی تفصیل سامنے آئی۔ بہت سے لوگ اب تک سڑک پر ٹریفک رولز کی بدترین خلاف ورزیوں کو بھی جرم نہیں سمجھتے اور لاعلمی میں عادی مجرم بن جاتے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) لاہور میں وحدت روڈ پر  ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ایسی ای چالان نادہندہ موٹرسائیکل پکڑ کی جس کے 208,000 روپے کے چالان ہو چکے ہیں۔

اس موٹر سائیکل کو چلانے والے پروفیسر نے ٹریفک رولز کی مسلسل وائلیشن کی اور ان کے  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  112 ای چالان ہوئے۔ لیکن اس موٹر سائیکل کو چلانے والے کبھی ٹریفک پولیس کی گرفت میں نہیں آئے۔ آج وحدت روڈ پر جنرل ہولڈ اپ کے دوران  اس پروفیسر کو ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے روکا گیا تو اس کی موٹر بائیک "عادی مجرم" نکلی۔

اب وحدت روڈ پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے اس موٹر سائیکل کے کاغذات کی چھان بین کی تو اس موٹر سائیکل کے ذمہ  2 لاکھ 7 ہزار 800 روپے کے جرمانے واجب الادا تھے

ٹریفک پولیس نےاس موٹرسائیکل کو تھانہ وحدت روڈ بند کردیا۔

موٹرسائیکل کے مالک نے  55 مرتبہ بغیر ہیلمٹ کے بغیر سفر کرتے ہوئے سرویلئینس کیمروں کے سامنے سے گزرنے ،20 مرتبہ سگنل وائیلشن کرتے ہوئے کیمروں کے سامنے سے گزرنے اور  28 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیمروں کے سامنے سے گزرنے کی دلیرانہ حرکتین ہی نہیں کیں۔ اس نے  8 مرتبہ اوورسپیڈنگ بھی کی۔ 

لاہور ٹریفک پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ  ای چالانز کی ادائیگی نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  شہری بھاری جرمانوں سے بچنے کےلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

سی ٹی او  سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ای چالان نادہندگان پولیس سروسز سے استفادہ حاصل نہیں کرسکیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  مریم مجرموں کو قرار واقعی سزادلوائیں گی، سانحہ کاہنہ ٹیوشن سنٹر پر میاں نواز شریف کا بیان